15 مئی 2014 - 12:18
وزیر خارجہ کو باضابطہ دعوت نامہ نہیں ملا

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے دورے کے لئے اس ملک کے وزیر خارجہ کی طرف سے باضابطہ دعوت نامہ موصول نہیں ہوا ہے .

ابنا: نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے بدھ کو صحافیوں سے بات کرتے کہا کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ سعود الفیصل کی طرف سے ایران کے وزیر خارجہ کے سعودی عرب کے دورے کے لئے دعوت نامہ موصول نہیں ہوا ہے لیکن دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کا پروگرام ایرانی حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہے .
انہوں نے علاقے میں ایران اور سعودی عرب کو دو اہم ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ تہران علاقے کے مسائل کے حل، شکوک و شبہات کو کو دور کرنے اور دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے ملاقات کا خیر مقدم کرتا ہے .

واضح رہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ سعود الفیصل نے منگل کو ریاض میں منعقد ایک اقتصادی کانفرنس میں، ایرانی وزیر خارجہ کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت سے متعلق سوال کے جواب میں کہا تھا کہ تعلقات میں دوبارہ بحالی کا رجحان پایا جاتا ہے اور ایرانی وزیر خارجہ کے سعودی عرب کے دورے کا دعوت نامہ بھیج دیا گیا ہے۔
.......

/169