14 مئی 2014 - 13:32
افغانستان کے مشرقی علاقے میں امریکی ڈرون حملے، دس افراد ہلاک

افغانستان کے مشرقی علاقے ننگر ہار میں امریکہ کے ڈرون حملے میں دس افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے آج صوبہ ننگر ہار کے سرحدی علاقے نازیان پر ڈرون طیاروں سے میزائل برسائے جس میں دس افراد جاں بحق  ہوگئے۔ افغانستان پر امریکی ڈرون حملوں سے افغان عوام برہم ہیں اور انہوں نے بارہا مظاہرے کرکے ان حملوں کے خاتمے اور امریکی فوجیوں کے انخلاء کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکہ کے ڈرون حملوں کے جاری رہنے کی وجہ سے ہی صدر حامد کرزئي نے امریکہ کے ساتھ سیکیورٹی معاہدے پر دستخط نہیں کئے ہیں اور کہا ہےکہ کابل کو امریکہ پر اعتماد نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲