اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے منگل کے روز پریس کانفرنس میں شام کے امور میں اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے خصوصی نمائندے اخضر ابراہیمی کا استعفی منظور کئے جانے کی خبر دی اور کہا کہ اس پر آئندہ اکتیس مئی کو عمل کیا جائے گا۔بان کی مون نے اخضر ابراہیمی کے استعفی کو سب کے لئے شکست قراردیا۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے مشترکہ خصوصی نمائندے اخضر ابراہیمی تقریبا" دو سال سے شام میں جاری خانہ جنگی کوختم کرانے کے لئے کوشاں رہے ہیں– بان کی مون کا کہنا تھا کہ اخضر ابراہیمی نے صبر و شکیبائي کے ساتھ استقامت کا مظاہرہ کیا کیونکہ وہ یہ جانتے ہیں کہ شام کی جنگ کے خاتمے کی کوشش نہ کی گئی تو شامی عوام کی مشکلات میں اضافہ ہی ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲