اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سید محمد صدر نے آج اخبار ارمان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے بعض حکام کا یہ گمان ہے کہ وہ ہتھیاروں اور رقم کی فراہمی کے ذریعے شام کی صورتحال پر قابو پا کر اپنے مفادات حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے بعض حکام نے شام میں اسلحہ بھیجنے کے بعد اس سے بھی بڑی غلطی کی اور وہ غلطی القاعدہ ، داعش ، النصرہ اور دوسرے سلفی دہشتگرد گروہوں کی حمایت سے عبارت ہے۔ سید محمد صدر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ان حکام کا خیال تھا کہ وہ اس طریقے سے بہت جلد شام میں نتیجہ حاصل کر لیں گے لیکن دو سال کا عرصہ گزرنےکے بعد اب ان کو اپنے اندازوں کی غلطی کا احساس ہو رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲