11 مئی 2014 - 11:33
ہندوستان کی جانب سے کشمیر میں فائر بندی کی خلاف ورزی، پاکستان کا دعوی

پاکستان نے دعوی کیا ہے کہ ہندوستان کی فوج نے لائن آف کنٹرول کے بٹل علاقے میں بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔

ابنا: ذرائع کے مطابق پاکستان نے مذکورہ دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فوجیوں کی جوابی فائرنگ کے بعدہندوستانی فوجیوں کی جانب سے فائرنگ رک گئی۔ فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واقعہ میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے جبکہ فائرنگ کے اس واقعے پر پاکستان نے ہندوستان کے حکام کو اپنا احتجاج ریکارڈ کرادیا۔

.......

/169