10 مئی 2014 - 14:17
بحرین میں ایک بار پھر ظالم حکومت کے خلاف مظاہروں کی لہر میں شدت+ تصاویر

بحرینی عوام نے ایک بار پھرآل خلیفہ کی غاصب حکومت کے خلاف مظاہروں پرتاکید کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مصر کی الیوم السابع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے دارالحکومت منامہ کے الشاخورہ اور جنوسان علاقوں میں حکومت مخالف مظاہرے ہوئے۔
مظاہرین نے اپنے مطالبات پورے ہونے تک پرامن مظاہروں پرزور دیتے ہوئے ایک بیان جاری کرکے آل خلیفہ حکومت کی کچلنے کی پالیسی کی مذمت کی۔
بحرینی مظاہرین نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ آل خلیفہ حکومت گفتگو سے پرہیز کرتی ہے اور استبدادی اور ظالمانہ پالیسیوں پرعمل کرتی ہے۔
آل خلیفہ کے سیکورٹی اہلکار ہر روز بحرین کے نہتھے عوام کی سرکوبی کرتے ہیں اور اپنی نسل پرستانہ اور فرقہ وارانہ پالیسیوں میں شدت لا رہے ہیں۔
بحرین میں فروری دوہزارگیارہ سے آل خلیفہ کی غاصب حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جسے آل خلیفہ کے فوجی،  سعودی عرب، اردن اور متحدہ عرب امارات کے فوجیوں کے ساتھ مل کرکچل رہے ہیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲