9 مئی 2014 - 13:33
عراق میں نوری مالکی کے دوبارہ وزیر اعظم بننے کا احتمال قوی

عرب ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم نوری مالکی تیسری مرتبہ عراق کے وزیر اعظم بننے والے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کے ٹی وی چینل المنار نے حالیہ عام انتخابات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے رپورٹ دی ہے کہ انتخابات کے نتائج اور نوری مالکی کی پارٹی کی برتری کے پیش نظر وہ آئندہ چار برسوں کے لئے دوبارہ وزیر اعظم بن جائيں گے۔ اس رپورٹ کے مطابق شیعہ گروہوں بالخصوص نوری مالکی کی پارٹی اور مجلس اعلائے اسلامی عراق کے تعاون کے نتیجے میں عراق میں شیعہ پارٹیوں کا بڑا اتحاد وجود میں آجائے گا۔ عراق کے مختلف ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ نوری مالکی کی پارٹی کو ایک سو سے زائد سیٹیں ملیں گي۔ عراق میں گذشتہ بدھ کو عام انتخابات ہوئے تھے جن میں ساٹھ فیصد رائے دہندگان نے شرکت کی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲