اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق رکن پارلیمنٹ اور واقعے کے عینی شاہد احمد زنا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گمبورو نگالا گاؤں میں تعینات فوجیوں کو اسکول سے اغوا کی جانے والی لڑکیوں کو بچانے کی غرض سے دوسرے مقام پر تعینات کردیا گیا تھا جس کا فائدہ اٹھا کر شدت پسند تنظیم کے کارندے کار اور موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکر آئے اور انہوں نے گاؤں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں کئی مکانات تباہ اور علاقے کی مشہور مارکیٹ سمیت ثقافتی اور معاشی مراکز کو بھی نذر آتش کردیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ جب لوگ اپنی جان بچانے کے لئے وہاں سے نکلے تو حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 125 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔ ادھر نائیجیرین پولیس نے 14 اپریل کو اسکول سے اغوا کی جانے والی 276 لڑکیوں کی تلاش اور بازیابی میں مدد کرنے والے کے لئے 3 لاکھ ڈالر کے انعام کا اعلان کیا ہے جبکہ چین، امریکا ، فرانس اور برطانیہ مغوی لڑکیوں کی بازیابی کیلئے میدان میں آگئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲