ابنا: ایران اور روس نے اقتصادی تعاون میں فروغ لانے کے لئے مشترکہ مالی ادارے قائم کرنے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ماسکو میں ایران کے سفیر نے روس کے نائب وزیر خزانہ ایلیکسی مویسیف سے ملاقات میں ایران اور روس کے درمیاں بینکاری اور بیمے کے شعبوں میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ ایران اور روس کے درمیاں سالانہ چار ارب ڈالر مالیت کا لین دین جاری ہے۔
.......
/169