8 مئی 2014 - 11:48
پاکستان میں ایف بی آئی کا ایجنٹ رہا کرانے کی امریکی کوشش

امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان میں گرفتار ایف بی آئی ایجنٹ کی رہائی کے لئے پاکستانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

ابنا: ذرائع کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے صوبے سندھ کے شہر کراچی ایر پورٹ پر گرفتار ہونے والا ایف بی آئی ایجنٹ، امریکی مشن کے قانونی اتاشی کے ساتھ تعاون کے لئے ایک عارضی اسائنمنٹ پر پاکستان گیا تھا۔اس امریکی ترجمان کے مطابق مسئلے کے حل کیلئے پاکستانی حکام کیساتھ قریبی رابطے میں ہیں اور امید ہے کہ معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔ دوسری جانب کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ ایرپورٹ سے گرفتار ہونے والا امریکی شہری ایف بی آئی کا ایجنٹ ہے جسےسفارتی استثنا حاصل نہیں ہے اور اسی لئے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پاکستانی پولیس کے مطابق امریکہ کا یہ ملزم، پستول کی گولیاں رکھنے کا کوئی معقول جواز پیش نہیں کرسکا اور وہ دانستہ طور پر یہ گولیاں لے جارہا تھا۔

.......

/169