8 مئی 2014 - 11:41
عراق میں داعش دہشتگرد گروہ کے درجنوں افراد کی ہلاکت

عراق کے دارالحکومت بغداد کے مضافات میں اس ملک کی سیکیورٹی فورسیز کی کاروائیوں میں داعش دہشتگرد گروہ کے کم از کم چونتیس افراد ہلاک ہوگئے۔

ابنا: ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسیز کے ہیڈکوارٹر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ داعش دہشتگرد گروہ کی پانچ گاڑیوں کو تباہ کردیا گیا۔ صوبے الانبار میں الکرمہ کے علاقے میں بھی سیکیورٹی فورسیز نے داعش دہشتگرد گروہ کے افراد  کے خلاف کاروائی کی ہے جہاں اس دہشتگرد گروہ کے افراد کو بھاری نقصان پہنچا جہاں ہلاک شدہ دہشتگردوں میں چھبّیس دہشتگرد غیر ممالک سے متعلق ہیں۔واضح رہے کہ صوبے الانبار میں داعش دہشتگرد گروہ کی سرگرمیاں جاری ہیں جنھوں نے نینوا، دیالہ، کرکوک،صلاح الدین، بابل اور بعض دیگر علاقوں میں دہشتگردی کے اڈّے قائم کررکھے ہیں۔  

.......

/169