ابنا: شعبہ یاسوج کی رپورٹ کے مطابق ایران کی شہید فاونڈیشن کے قائم مقام سردار محسن انصاری نے ۴مئی کو لندہ شہرکے ۹۰شہداء کی یاد میں منعقدہ کانفرنس میں شہداء کے خاندان والوں کے اجتماع سے اپنے خطاب کے دوران،اسلامی انقلاب کی کامیابی میں شہداء کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب سے پہلے اورآٹھ سالہ مقدس جنگ کے شہداء کی قربانیاں نہ ہوتیں توآج ہم اسلامی ایران کی عزت اورافتخارکا مشاہدہ نہ کرسکتے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ اگرہم اس ملک کے شہیدجوانوں کی تاریخ شہادت پرنظرڈالیں تودیکھتے ہیں کہ ان میں اکثر تیس سال قبل شہادت کے عظیم مرتبے پرفائز ہوئے ہیں لیکن ان کی یاد ابھی تک ایرانی عوام کے دلوں میں باقی ہے۔
سردارانصاری نے کہا ہے کہ مکتب اسلام میں شہید کا بہت بلند مقام ہے اورقرآن کریم میں بھی اس مطلب کی تاکید کی گئی ہے کہ شہید زندہ ہے اورخدا کے نزدیک رزق کھارہا ہے اورجنت میں سب سے پہلے داخل ہونے والا بھی شہید ہی ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ولایت فقیہ ،اسلامی انقلاب کے خیمے کا ستون ہے اورخدانخواستہ اگریہ ستون نہ رہے تو انقلاب بھی اپنی حقیقت کھوبیٹھے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے شہداء مذہبی اورولایی اعتقادات کے مالک تھے کہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے فرمان کے مطابق انہوں نے اپنی مرضی سے باطل کے خلاف حق کی جنگ میں شرکت کی ہے۔
انصاری نے مزید کہا ہے کہ آج اگردشمن کی دھمکیاں ہم اثراندازنہیں ہوسکی ہیں تواس کی ایک وجہ یہ ہے کہ ہمارے لوگ ولایت اورامام خمینی کی راہ پرگامزن ہیں اوریہ چیزہماری عوام کے لیے باعث افتخارہے۔
.......
/169