اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بنگلہ دیش کی حکومت نے ہندوستان کو خبردار کیا ہے کہ بنگلہ دیشی مہاجروں کے خلاف کسی بھی قسم کی کاروائی سے دونوں ملکوں کے تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش میں بی جے پی کی جانب سے وزارت عظمی کے امیدوار امیدوار نریندر مودی کے اس بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا گيا ہے کہ وہ وزیراعظم بنے تو بنگلہ دیش کے تمام مہاجروں کو ملک سے نکال باہر کردیں گے۔بنگلہ دیش کے ایک وزیر طفیل احمد نے کہا ہے کہ اس قسم کے بیان سے دونوں ملکوں کے تعلقات، متاثر ہوسکتے ہیں۔بنگلہ دیش کی مختلف شخصیات نے نریندر مودی کے اس بیان کی شدید مذمت کی ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ نریندر مودی کے اس بیان پر خود ہندوستان میں بھی مختلف شخصیات کی جانب سے ناخوشی کا اظہار کیا گيا ہے اور مختلف رہنماؤں نے آسام ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات کو نریندر مودی کے نفرت انگیز بیان کا ہی نتیجہ قرار دیا ہے۔ان فسادادت میں تیس سے زائد مسلمان مارے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲