ابنا: رپورٹ کے مطابق مصر کے صدارتی امیدوار جنرل عبد الفتاح السیسی نے اخوان المسلمین کے صدر محمد مرسی کی حکومت کو سرنگوں کرنے میں مدد فراہم کرنے پر سعودی عرب کے بادشاہ عبداللہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا سعودی عرب کے فرمانروا ملک عبداللہ کو عربوں کا حکیم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اخوان المسلمین کے صدر محمد مرسی کی برطرفی میں ملک عبداللہ نےحکیمانہ کردار ادا کیا اور خلیج فارس کی عرب ریاستوں کے بادشاہوں نے محمد مرسی کی برطرفی پر 20 ارب ڈالر مصر کی فوجی حکومت کو عطا کئے۔
السیسی نے کہا کہ وہ ملک عبداللہ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنھوں نے محمد مرسی کی حکومت کو برطرف کرنے میں گرانقدر تعاون فراہم کیا اور میں ملک عبداللہ کا بہت زيادہ احترام کرتا ہوں عبداللہ عربوں کے حکیم ہیں۔ عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ خلیج فارس کے عرب بادشاہوں نے محمد مرسی کی برطرفی کے بعد مصر کی فوجی حکومت کو 20 ارب ڈالر عطا کئے السیسی نے کویت اور امارات کا بھی شکریہ ادا کیا۔
.......
/169