اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ریانووسٹی کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کی کابینہ نے اپنے ایک بیان میں جزیرہ نمائے کریمیا سے ملحقہ سرحد کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یوکرین کی عبوری حکومت نے جزیرہ نمائے کریمیا کی یوکرین سے علحیدگی کے بعد گیارہ ہزار سے زیادہ روسی باشندوں کے یوکرین میں داخلے کو روک دیا تھا۔ کی ایف نے اسی طرح خارکف اور ڈونٹسک کے لئے روسی ایئر لائین کی پروازوں پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔ یوکرین نے گذشتہ مہینے سے 16 سے 60 سال تک کے روسی مردوں کی اس ملک کی سرزمین میں داخلے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔ واضح رہے کہ کی ایف کے اس اقدام پر ماسکو نے اپنا سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئ ان پابندیوں کو غیر انسانی اور امتیازی قرار دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲