اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کا بحری بیڑہ خیر سگالی کا دورہ کر کے کراچی سے واپس روانہ ہوگیا. چھ مئی تک کراچی بندرگاہ پر رہنے والے اس بحری بیڑے میں ایرانی بحری جہاز خنجر، فلخون، دائلم اور آبدوز غدیر شامل تھے، ایرانی بحری بیڑے کی سربراہی ایرانی بحریہ کے کیپٹن عباس علی جہانبخش نے کی، ایرانی بیڑے کے سربراہ نے پاک بحریہ کے سینئیر عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں اور کراچی میں موجود پاک بحریہ کے تربیتی مراکز، مینٹینیس اور تنصیبات کا دورہ بھی کیا، جس کا مقصد دونون ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے، پاک بحریہ کے ترجمان لیفٹننٹ جنرل محمد یاسر کا کہنا تھا کہ ایران پاکستان کا دوست اور پڑوسی ملک ہے، دونوں ملک اقتصادی اور سیاسی سمیت دفاعی شعبے میں بھی ایک دوسرے سے مکمل تعاون کر رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملک ایک دوسرے کی دفاعی صلاحیت سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲