اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں ریڈیو تہران سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ پاکستان نے گیس پائپ لائن منصوبے کا ڈیزائن، زمین اور دیگر معاملات مکمل کر لئے ہیں، انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی پابندیاں ختم ہونے کے چھتیس ماہ بعد گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کر لیا جائے گا، وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ پاکستان توانائی کا بحران حل کرنے کے لئے ایران سے بجلی کی درآمد بھی چاہتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ رواں ماہ وزیراعظم محمد نواز شریف کا دورہ تہران دونوں ملکوں کو مزید قریب لانے کا ذریعہ بنے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲