ابنا: امریکی اخـبار واشنگٹن ٹائمز کے حوالے سے ذرائع کے مطابق امریکی سینیٹر ران جانسن نے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے خلاف مغرب کی پابندیاں غیر موثر ثابت ہوئی ہیں۔ امریکہ کے اس سینیٹر نے یوکرین کے مسئلے میں اپنے ملک کے صدر بارک اوباما کی حکمت عملی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین کے سلسلے میں سخت رویہ اختیار کئے جانے پر ہی وہ اپنا موقف تبدیل کرسکتے ہیں ورنہ صرف باتوں سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا۔واضح رہے کہ حکومت امریکہ نے دو ماہ قبل جب روس نے جزیرہ نمائے کریمیاء کو خود سے ملحق کرلیا تو روسی حکام اور کمپنیوں کے خلاف کچھ پابندیاں عائد کرنے کا اقدام کیا اور امریکی صدر بارک اوباما نے واشنگٹن میں جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں مشرقی یوکرین میں جھڑپیں جاری رہنے کی صورت میں روس کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی۔
.......
/169