ابنا: مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی سیکرٹریٹ وحدت ہاوس گلگت سے جاری ایک بیان کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کی سیاسی و اجتماعی میدان میں مسلسل حاضری اور گندم سبسڈی بحالی تحریک میں فعال کردار ادا کرنے پر مرکزی جامع مسجد کے نائب خطیب آغا سید قائم علی شاہ نے ایم ڈبلیو ایم میں باضابطہ طور پر شامل ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔
وحدت ہاوس گلگت میں ڈویژنل سیکرٹری جنرل و بزرگ عالم دین علامہ شیخ محمد بلال سمائری نے آغا سید قائم علی شاہ کو پھولوں کا ہار پہنا کر مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت پر مبارک باد دی اور قومی و ملی مسائل کے حل کے لئے مل جل کر فعالیت کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی تیزی سے مقبول ہونے والی جماعت بن چکی ہے، مسلسل بڑی تعداد میں معززین، علماء، وکلاء اور عام شہریوں کی ایم ڈبلیو ایم میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔
.......
/169