اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے شہر سامرا کی سکیورٹی فورس نے ایک ایسے خود کش حملہ آور کو ہلاک کر دیا جو امام ہادی علیہ السلام کے زائرین کے درمیان خود کش حملہ کرنا چاہتا تھا۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق سامرا کے جنوبی علاقے صلاح الدین میں سکیورٹی فورس نے اس وقت ایک خود کش حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا جب وہ دھماکہ خیز مواد سے بھری کار لے کر امام ہادی علیہ السلام کے زائرین کے درمیان دھماکہ کرنے جا رہا تھا۔
سامرا کے سکیورٹی فورس نے بتایا کہ آج امام ہادی علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر دس لاکھ سے زیادہ زائرین اور عزادار امام (ع) کی زیارت کرنے آئے اور سکیورٹی دستوں نے ان کی حفاظت کرنے کی پوری کوشش کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲