ابنا: امریکی وزیر جنگ چک ہیگل نے واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ امریکا کے فوجی اخراجات نیٹو اتحاد کے دیگر 27 ممالک کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہیں۔ چک ہیگل نے نیٹو اتحادیوں پرزور دیا کہ وزرائے خزانہ اوروزرائے دفاع کے اجلاس، طلب کئے جائیں تاکہ فوجی اخراجات کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کو دورکیا جا سکے۔ حالیہ ہفتوں میں امریکی صدر بارک اوباما، نائب صدر جوزف بائیڈن اور وزیر خارجہ جان کیری نے نیٹو اتحادیوں پر دفاعی اخراجات میں اضافہ کرنے پر زور دیا ہے۔
.......
/169