ابنا: ذرائع کےمطابق ونزوئیلا کے صدر نیکلاس مادورو نے کہا کہ مخالفین کے ساتھ مذاکرات میں امریکی حکومت کی مداخلت، ایک طرح کی گستاخی ہے اور وہ امریکہ اور کسی بھی دھڑے یا پارٹی کی، کوئي شرط قبول نہیں کریں گے۔ مادورو نے کہا کہ امریکی وزیرخارجہ جان کیری، ونزوئیلا کو دھمکی دیتے ہيں اور کہتے ہیں کہ جب تک کاراکاس میں گفتگو جاری رہےگی امریکہ اس کے خلاف کوئی اقدام نہيں کرےگا۔ونزوئيلا کے صدر نے کہا کہ اس قسم کے بیانات افسوسناک ہيں اور وہ انھیں جنوبی امریکہ کے ممالک کی یونین میں اٹھائیں گے۔مادورو نے کہا کہ اوباما کہتے ہیں کہ انھیں ونزوئیلا کی قوم کی فکر ہے لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اوباما کو اپنے ملک کے سیاہ فاموں کے ساتھ ہونے والے نسلی امتیاز پر کیوں کوئی فکر نہيں ہے؟
.......
/169