اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کی جانب سے کارکنوں کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ کے خلاف آج کراچی، حیدرآباد اور سکھر سمیت سندھ بھر میں یوم سوگ منایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے کراچی سمیت سندھ بھر کے مختلف شہروں میں پٹرول پمپس بند جب کہ ٹریفک سڑکوں سے غائب ہے۔ ایم کیو ایم کے یوم سوگ کے باعث کراچی، حیدرآباد اور سکھر سمیت سندھ بھر کے اسکول، کالجز اور جامعات بند ہیں جب کہ آج ہونے والے تمام پرچے ملتوی کر دیئے گئے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں سمیت ورکرز یونین، فروٹ مارکیٹ ایسوسی ایشن اور ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن نے بھی ایم کیو ایم کے یوم سوگ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲