ابنا: رويٹرز نے آئی اے ای اے کے ترجمان سرجے گاس کے پیر کے ایک ای میل کے حوالے سے بتایا کہ آئی اے ای اے کے نائب سربراہ ٹیرو ورجورانتا نے گزشتہ ہفتے کے آخر میں دارالحکومت تہران کے دورا کیا تھا جو دونوں فریق کے درمیان معاہدے کے تحت غیر رسمی بات چیت کے لئے تھا .
آئی اے ای اے کے اس عہدیدار نے ورجورانتا کے تہران دورے کے سلسلے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی۔
منگل کو ایرانی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے اس دورے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے درمیان ہوئے معاہدے کے تناظر میں یہ دورہ ہوا ہے ۔
واضح رہے ایران اور آئی اے ای اے نے نومبر 2013 میں کچھ مسائل پر باہمی تعاون کا خاکہ تیار کرنے سے متعلق ایک اتفاق پر دستخط کئے ہیں.
.......
/169