صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے آج تہران میں کتاب کی ستائیسويں بین الاقوامی نمائش کی افتتاحی تقریب میں کتاب کو پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا معجزہ قرار دیا اور کہا کہ کتاب کا لفظ اور کتاب کا نام، ایرانی ثقافت اور ایرانی قوم کی اسلامی تہذیب میں پیوست ہو گيا ہے ۔ صدر مملکت نے مزید کہا کہ کتاب کی نمائش صرف کتابوں کی فروخت کی ہی جگہ نہیں ہے بلکہ ثقافتوں کا سنگم اور افکار و نظریات کے اظہار کی جگہ ہے۔ جناب روحانی نے اسلامی اور ملت ایران کے تشخص کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی تہذیب و ثقافت، دین اسلام کے ہمراہ ہے جو ہر منزل اور مقام پر ان کی ہدایت کرتی ہے ۔ صدر مملکت نے اس امر پر تاکید کرتے ہوئے کہ ایران کے عوام ایسے پیغمبر کے تابع ہیں کہ جنہوں نے ہمیں یہ تعلیم دی کہ علم سیکھنے کے لئے دوردراز کا بھی سفر کرو کہا کہ ایرانی قوم ان افراد کے مقابلے میں ، جو یہ چاہتے ہیں کہ معاشرے کی اقوام، قبائل اور مذاہب کے درمیان تفرقہ ڈالیں اور فاصلہ پیدا کریں، ڈٹ کر مقابلہ کریگی۔
29 اپریل 2014 - 11:51
News ID: 605504
اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر نے بین الاقوامی کتاب کی نمائش کو، دنیا کے ساتھ تعمیری انٹریکشن سے تعبیر کیا۔