ابنا: ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آج تہران ميں نیکاراگوئے کے وزیر خارجہ "ساموئل سانتو لوپز" کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران اور نیکاراگوئے دنیا میں رونما ہونے والے مختلف مسائل ميں ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔ جناب ظریف نے اس بات کاذکر کرتے ہوئے کہ ایک ہی سال میں ایران ميں اسلامی انقلاب اور نیکاراگوئے ميں سانڈینسٹوں کے انقلاب نے بین الاقوامی تعلقات میں اہم تبدیلیاں ایجاد کیں کہا کہ براعظم امریکہ میں ترقی پسند حکومتیں عوامی خواہشات اور مطالبات کی بنیاد پر پیشرفت کررہی ہیں اور اسلامی جمہوریۂ ایران کی حکومت بھی ملت ایران کی منتخب کردہ ہے جس کے نیکاراگوئے اور لاطینی امریکہ کی دوسری حکومتوں کے ساتھ اچھے روابط ہیں۔ نیکاراگوئے کے وزیر خارجہ، ایک وفدکے ہمراہ کل رات تہران پہنچے۔
.......
/169