28 اپریل 2014 - 12:53
ڈی آئی خان، شہید محمد نواز عرف نازی کی نماز جنازہ کوٹلی امام حسین (ع) میں ادا کی گئی

گزشتہ روز شہید ہونیوالے انسداد دہشت گردی سیل کے ہیڈ کانسٹیبل کو دو موٹر سائیکلوں پر سوار سپاہ صحابہ کے چار دہشت گردوں نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنے ساتھی کے ہمراہ قریشی موڑ کے قریب گشت پر تھے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید محمد نواز عرف نازی کی نمازجنازہ کوٹلی امام حسین (ع) میں ادا کرد ی گئی۔ نمازجنازہ میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس میں محکمہ پولیس سے کئی جوان اور افسران بھی شامل تھے۔ نماز جنازہ سکیورٹی کے انتہائی سخت پہرے میں ادا کی گئی۔ شہید محمد نواز انسداد دہشت گردی سیل کے ہیڈ کانسٹیبل تھے، جنہیں گزشتہ روز دو موٹرسائیکلوں پر سوار سپاہ صحابہ کے چار دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے اس وقت شہید کردیا تھا، جب وہ اپنے ساتھی محمد زین کے ہمراہ بلوچ ہوٹل، نزد قریشی موڑ کے علاقے میں موٹر سائیکل پر گشت کر رہے تھے۔ تھانہ کینٹ پولیس نے اس سانحہ میں زخمی ہونیوالے محمد زین ولد غلام محمد ناز سکنہ بحریہ ٹاؤن اسلام آباد کی رپورٹ پرچار نامعلوم ملزمان کیخلاف 302-324-353/120B-7ATA-PPC کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ رپورٹ میں زین نے کہا ہے کہ وہ اور محمد نواز جو سرکاری ڈیوٹی کے دوران موٹر سائیکل پر جا رہے تھے، کہ ہمارے دیگر دو ساتھی دوسرے موٹر سائیکل پر تھے کہ بلوچ ہوٹل پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار افراد نے ہم پر فائرنگ کر دی، جس سے میں زخمی ہوا، اور محمد نواز شہید ہو گیا۔ جبکہ ہمارے دیگر دو ساتھی دور ہونے کی وجہ سے بچ گئے۔ تاحال پولیس نے ان دو ساتھیوں سے تحقیقا ت شروع نہیں کی۔ جو اس سانحہ سے کچھ دور اپنے ہتھیاروں کے ساتھ موجود تھے لیکن انہوں نے حملہ آوروں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا، اور نہ ہی ان کا پیچھا کرنے کی کوشش کی، حالانکہ یہ دونوں اہلکار اپنے سرکاری اسلحہ سے لیس تھے اور سرکاری موٹرسائیکل بھی ان کے تصرف میں تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲