ابنا: عراق کے الیکشن کمشین کے دفتر نے اپنی اطلاع رسانی کے عمل کا خاتمہ کرتے ہوئے اپنے 504 کارکنوں کو انتخابات کے لئے آمادہ کردیا۔ عراق کے الیکشن کمیشن نے اعلان کیا کہ بیرون ملک مقیم تمام عراقیوں کو حق رائے دہی استعمال کرنے کے لئے ضروری اقدامات عمل میں لائے گئے ہیں اور دنیا کے 19 ملکوں میں سات لاکھ پچاسی ہزار عراقی، ووٹ کاسٹ کریں گے۔ عراق کے الیکشن کمیشن کے اعلان کے مطابق ایران، ترکی، اردن، لبنان، مصر،متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، اورجرمنی سمیت 19 ملکوں میں 102 انتخابی حلقوں ميں 654 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ عراق کے پارلیمانی انتخابات میں نو ہزار سے زائد افراد نامزد امیدوار ہیں اور رائے دہی کیلئے جو افراد شرطوں پر پورے اترے ہیں ان کی کل تعداد دو کروڑ سے زیادہ اعلان کی گئی ہے۔
.......
/169