27 اپریل 2014 - 11:21
عراق میں دہشتگردانہ حملے

عراق کے مختلف علاقوں میں ہونے والے دہشتگردانہ حملوں میں پندرہ سے زائد افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔

ابنا: ذرائع کے مطابق عراقی سیکیورٹی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دارالحکومت بغداد سمیت عراق کے مختلف شہروں کو دہشتگردوں نے اپنے حملوں کا نشانہ بنایا جن میں صرف بغداد میں سات افراد مارے گئے۔ ان ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے صوبے صلاح الدین میں کئی بم دھماکے کئے۔ ادھر جنوبی علاقے بصرہ میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک امیدوار سمیت متعدد افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ تیس اپریل کو عراق میں پارلیمانی انتخابات ہونے والے ہیں۔واضح رہے کہ عراق کی پارلیمنٹ میں تین سو اٹھائیس نشستیں ہیں جن پر انتخاب کیلئے انتخابات ہونے والے ہیں۔

.......

/169