24 اپریل 2014 - 19:34
اسرائیل کو سرکاری طور پر تسلیم کرنے کی خبر افواہ

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک رہنما نے کہا ہے کہ اسرائیل کو سرکاری سطح پر تسلیم کرنے کے بارے میں تحریک حماس کی موافقت کے حوالے سے سامنے آنے والی خبریں درست نہیں ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تحریک حماس کے رہنما "یحیی موسی العبادسہ" نے آج لبنان کے ٹی وی چینل المیادین کے ساتھ گفتگو میں اسرائیل کو سرکاری طور پر تسلیم کرنے پر مبنی فلسطین کی قومی اتحاد کی حکومت کے سمجھوتے کی خبر کو مسترد کرتے ہوئے تاکید کی کہ تحریک حماس اور تحریک الفتح کے مشترکہ بیان میں اس قسم کے سمجھوتے کا کوئی ذکر بھی نہیں ہے۔ "یحیی موسی العبادسہ" نے تحریک حماس کی جانب سے اسرائیل کو سرکاری سطح پر تسلیم کرنے پر مبنی تحریک الفتح کے اعلی رکن  "جبریل الرجوب" کے  بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں تحریکوں نے غزہ میں قومی وحدت پر مبنی حکومت کے حوالے سے گفتگو کی ہے اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے ان مذاکرات میں کوئی بات نہیں کی گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲