24 اپریل 2014 - 19:07
ایران اور یورپی یونین کے تعلقات میں نیا موڑ

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے لٹویا کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں تاکید کی کہ ایران اور یورپی یونین کے تعلقات میں نیا موڑ آرہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  صدارتی پریس نوٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر "حسن روحانی" گذشتہ رات تھران میں لٹویا کے وزیر خارجہ " ایڈگار رینکویچ" کے ساتھ ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کی پالیسی کو دوست ملکوں کے ساتھ تعلقات کے فروغ اور بین الاقوامی سطح پر کشیدگی کو کم کرنے کے دائرے میں قرار دیا اور کہا کہ علاقائی و عالمی مسائل صرف، ملکوں کے درمیان مشترکہ تعاون کے تناظر میں ہی حل ہوسکتے ہیں۔ صدر مملکت "روحانی" نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران اور لٹویا کے تعلقات ہر دور میں اچھے و دوستانہ رہے ہیں کہا کہ ایران لٹویا کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر "حسن روحانی" نے کہا کہ ایران کا یہ پختہ عزم و ارادہ ہے کہ گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ جوہری مذاکرات، کامیابی سے ہمکنار ہوں۔ لٹویا کے وزیر خارجہ نے بھی اس ملاقات میں علاقائی و بین الاقوامی مسائل کے حل میں ایران کے مثبت کردار کی تعریف کی اور کہا کہ لٹویا ایران کے ساتھ تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲