اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی وزارت خارجہ نے اس سلسلہ میں کروڑوں ڈالر کا بجٹ مختص کرنے کے ساتھ کمپیوٹر ماہرین اور ھیکروں کی ایک ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ امریکہ کی ان کوششوں کا مقصد و ہدف غیرملکی مخالفین کے ساتھ مقابلے کے لئے ایک ڈیجیٹل نیٹ ورک کا قیام ہے۔ نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہےکہ اس قسم کےنیٹ ورک کے قیام کا مقصد مختلف علاقوں خاص طور پر کیوبا کو نشانہ بنانا ہے۔ امریکہ کی عالمی توسیع ایجینسی نے "ٹوری نیٹ ورک" کے نام سے کیوبا میں ایک نیٹ ورک قائم کرنے کے لئے چار میلین تین لاکھ ڈالر کی رقم مختص کی ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ مختلف ملکوں میں مداخلت پسندانہ اقدامات انجام دینے کے لئے اس قسم کی کاروائیاں انجام دیتا رہتا ہے اور اس طریقے سے اپنے تسلط پسندانہ اہداف کو آگے بڑھاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲