22 اپریل 2014 - 12:09
کسی بھی حملے کی صورت میں دشمن کو ناقابل فراموش سبق سکھانے کے لیے تیار ہیں

سلامی جمہوریہ کی مسلح افواج خاص طور سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی آئی آر جی سی اور ملک کا دفاعی صنعتی شعبہ کسی بھی حقیقی خطرے یا دھمکی کی صورت میں دشمن کو ناقابل فراموش سبق سکھانے کے لیے تیار ہیں۔

 

 

ابنا: پیر کو اسلامی انقلاب کے تحفظ کے لیے خصوصی فورسز سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قیام کی سالگرہ کے موقع پر وزارت دفاع کی جانب سے جاری کیے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ کی مسلح افواج خاص طور سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی آئی آر جی سی اور ملک کا دفاعی صنعتی شعبہ کسی بھی حقیقی خطرے یا دھمکی کی صورت میں دشمن کو ناقابل فراموش سبق سکھانے کے لیے تیار ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آئی آر جی سی مغرور طاقتوں کے خلاف ایرانی قوم کی مزاحمت اور دفاعی قوت کی علامت ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ تین عشروں سے عالمی سامراجی طاقتوں کی جانب سے اسلامی انقلاب کو مسلسل نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، لیکن آئی آر جی سی افواج کی لگن اور سخت محنت کی وجہ سے اسلامی انقلاب ان تمام سازشوں کے مقابلے میں سرخرو ہوا ہے۔

ایران کی آزادی، علاقائی سالمیت اور اسی کے ساتھ انقلابی اور قومی اقدار کی حفاظت میں مسلح افواج اور خاص طور پر آئی آر جی سی کا کردار ایک ایسی حقیقت ہے جس سے سامراجی طاقتیں خوفزدہ ہیں۔

واضح ہو کہ 31 مارچ کو ایرانی وزیر دفاع جنرل حسین دہقان نے زور دے کر کہا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ہر طرح کے حملے کا جواب دینے کے لیے مکل طور پر تیار ہے۔

.......

/169