اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقے غریب آباد کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کے پروفیسر سیف الدین جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق پروفیسر سیف الدین اپنی گاڑی میں گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی سے واپس گھر جارہے تھے کہ غریب آباد انڈر پاس کے قریب نامعلوم افراد ان کی گاڑی پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، جس کے نتیجے میں سیف الدین سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال لےجایا گیا تاہم پروفیسر سیف الدین راستے میں ہی دم توڑ گئے جبکہ دوسرے زخمی کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کئی ماہ سےٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں لیکن اس کے باجود کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے اور ٹارگٹ کلرز دیدہ دلیری کے ساتھ کہیں بھی اور کسی کا بھی قتل کر دیتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲