اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کے بیشب "ڈزمونڈ ٹوٹو" نے آنٹی بالاکا سے موسوم عیسائی شدت پسندوں کی جانب سے وسطی افریقہ میں جاری قتل عام کی بابت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس صورت حال کا جاری رہنا نہایت ہی تشویشناک ہے۔ یہ ایسی صورت حال میں ہے کہ اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے کے کمیشنر نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ وسطی افریقہ میں انتہاپسند عیسائیوں کے حملوں میں ہزاروں مسلمان مارے جاچکے ہیں جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں اور پناہ گزینوں کو شدید غذائی قلت کا سامنا ہے اور اس ملک کے مختلف علاقوں میں مسلمانوں کی صورت حال تشویشناک ہے۔اقوام متحدہ نے اس سے قبل بھی وسطی افریقہ میں پناہ گزینوں کی فوری مدد کے حوالے سے فوری اقدامات انجام دینے کی اپیل کی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲