ابنا: عراق کےدارالحکومت بغداد میں بم دھماکوں میں 4 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ صوبہ الانبار میں سکیورٹی فورسز نے داعش دہشت گرد تنظیم کے 21 افراد کو ہلاک اور 16 کو گرفتار کرلیا ہے۔ المنار کے مطابق بغداد کے جنوب میں الدورہ علاقہ میں تین بم دھماکوں میں 6 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے ہیں۔
ادھر عراق کے صوبہ الانبار میں سکیورٹی فورسز کی کارروائي میں 21 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جب 16 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
.......
/169