ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ٹوئیٹر پر لکھا ہے کہ ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران نے ایٹمی مسئلے میں اپنے معاہدے پر مکمل طور پر عملدرآمد کیا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ تہران، مذاکرات کی میز پر کھل کر مذاکرات کررہا ہے وہ ان مذاکرات میں پیشرفت کی توقع بھی رکھتا ہے۔محمد جواد ظریف نے امید ظاہر کی ہے کہ مذاکرات میں پائے جانے والے مسائل حل اور رکاوٹیں دور ہوجائیں گی۔انھوں نے ایران کے جوہری پروگرام کو مکمل پرامن قرار دیا اور کہا کہ ایران کی جوہری سرگرمیوں میں ابتک کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کا مشاہدہ نہیں کیا گیا ہے اور اس بات کا، آئی اے ای اے کی تمام رپورٹوں میں اعلان بھی کیا گیا ہے۔
.......
/169