21 اپریل 2014 - 04:07
دمشق پر دھشتگردوں کا ماٹر گولوں سے حملہ+ تصاویر

شام کے دار الحکومت دمشق کے مرکزی علاقے پر دھشتگردوں کی طرف سے داغے گئے دو ماٹر گولوں کے باعث دو بچوں سمیت تین افراد شہید ہو گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے دار الحکومت دمشق کے مرکزی علاقے، ’’عرنوس‘‘ اسکوائر کے نزدیک دھشتگردوں کی طرف سے داغے گئے دو ماٹر گولوں کے باعث دو بچوں سمیت تین افراد شہید ہو گئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق پہلا ماٹر گولہ ’’بلوٹاور‘‘ ہوٹل کے پاس گرا جبکہ دوسرا ’’ارمیتاژ‘‘ ہوٹل کے سامنے گرا جس کی وجہ سے ایک باپ اور اس کے دو بیٹے شہید ہوئے ہیں۔
دوسری طرف تکفیری دھشتگردوں نے الزھرا اور السبیل کے علاقوں کو بھی اپنے ماٹر گولوں سے نشانہ بنایا جن کی وجہ سے ۶ افراد شہید اور ۴۰ زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں دھشتگردوں کے مقابلے میں شامی فوج کو حاصل شدہ کامیابیوں نے دھشتگردوں کو اتنا اندھا کر دیا ہے کہ وہ اب کھلے عام شہروں پر ماٹر گولوں سے حملے کر رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

 

لیبلز