ابنا: ذرائع کے مطابق انھوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بحرین کے مسلمان اپنے حقوق کی بحالی کیلئے جدوجہد کررہے ہیں جن کے پرامن مظاہروں کو آل خلیفہ کی سیکیورٹی فورسیز وحشیانہ طریقے سے کچل رہی ہیں۔ پیر محمد سعید نقشبندی نے کہا کہ بحرینی عوام کے قتل عام میں سعودی عرب کی آل سعود حکومت بھی ملوث ہے جو بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی سیکیورٹی فورسیز کے ساتھ اس ملک کے عوام کے خلاف برسرپیکار ہے اور آل سعود حکومت، بحرینی عوام کے خلاف قتل و تشدد میں آل خلیفہ حکومت کی ترغیب کررہی ہے۔انھوں نے بحرینی مسلمانوں پر جاری مظالم کے مقابلے میں اقوام متحدہ سمیت مختلف عالمی اداروں کی خاموشی کی شدید مذمت بھی کی۔
.......
/169