اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کے ’’الجدید‘‘ ٹی وی چینل نے ممتاز عیسائی گلوکار کے حزب اللہ کے ساتھ شامل ہونے کی خبر دی ہے۔
الجدید ٹی وی چینل نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ عیسائی معروف گلوکار ’’ولید سرکیس‘‘ جو پہلے ٹی وی چینلوں پر پرفارمنس کرتے تھے اب حزب اللہ کی یونیفرم پہن کر شام کے علاقے معلولا میں حزب اللہ کے مجاہدین کے ساتھ شامل ہو گئے ہیں۔
الجدید ٹی وی چینل کے اینکر نے ولید سرکیس سے اس بارے میں پوچھا تو انہوں نے جواب میں بتایا کہ میں اصالتا شام کا رہنے والا ہوں یہاں میرا وطن ہے اور میں اپنی ذمہ داری سمجھتا ہوں کہ اپنے وطن کا دفاع کروں۔
دنیائے عرب کے اس معروف گلوکار نے اس سوال کے جواب کہ آپ ایک گلوکار ہیں اور کیسے آپ نے جنگ کا راستہ انتخاب کیا کہا: شام میں ہماری جان و مال اور عزت و آبرو پر حملہ ہوا ہے ایسے میں، میں گلوکاری کرتا رہوں؟ کیا مجھ میں غیرت نہیں ہے؟ دھشتگردوں کے ساتھ بات کرنا بے کار ہے ان کے ساتھ جنگ ہی کرنا ہو گی۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے جب لبنان کی المنار ٹی وی کے اراکین کو دھشتگردوں نے گولیوں سے شہید کیا تھا تو ولید سرکیس اس وقت وہاں موجود تھے اور اس واقعہ سے بہت متاثر ہوئے تھے۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲