19 اپریل 2014 - 10:36
پاکستان، اقوام متحدہ کے دو کارکنوں کا اغوا

پاکستان کی پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے صوبے سندھ کے صدر مقام کراچی کے علاقے گلشن معمار سے اقوام متحدہ کے 2 اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔

ابنا: پولیس کے مطابق گلشن معمار میں مسلح ملزمان اقوام متحدہ کے 2 اہلکاروں سمیع نواز اور فرخ سلیم کو اغوا کر کے لے گئے، دونوں افراد کو اس وقت اغوا کیا گيا جب وہ اس ہوٹل کی طرف جا رہے تھے کہ جہاں وہ رہائش پذیر تھے۔ اقوام متحدہ کے اغوا شدہ ان دونوں اہلکاروں کی بازیابی کے لئے کوششیں شروع ہوگئي ہیں۔ابھی تک کسی نے اغوا کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔پاکستان میں اپنے کارکنوں کے ساتھ پیش آنے والے اس واقعے پر ابھی تک اقوام متحدہ کی جانب سے بھی کسی قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا گيا ہے۔

.......

/169

لیبلز