18 اپریل 2014 - 17:05
سر پر براہ راست گولی لگنے سے بحرینی جوان شہید+ تصاویر

بحرین میں آل خلیفہ کے گماشتوں کے ہاتھوں ۲۷ سالہ جوان کے سر پر براہ راست گولی لگنے سے اس کی شہادت واقع ہو گئی ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جمعیت الوفاق نے خبر دی ہے کہ بحرین کا ایک جوان جسے آل خلیفہ کے گماشتوں نے براہ راست سر کے حصے سے گولی کا نشانہ بنایا تھا آج شہید ہو گیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ کے سکیورٹی دستوں نے ۲۳ فروری ۲۰۱۴ کو ۲۷ سالہ جوان عبد العزیز العبار کو چھرے دار گولی کا نشانہ بنایا تھا اور وہ ہسپتال میں زیر علاج تھا آج شہید ہو گیا ہے۔
جمعیت الوفاق کے مطابق بحرینی جوان علی الموسوی کی مجلس عزا کے پروگرام کے اختتام پر سکیورٹی دستوں نے حملہ کر کے عبد العزیز العبار کو نشانہ بنایا تھا اور اسے بیہوشی کے عالم میں ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ فروری دو ھزار گیارہ سے بحرین میں ظالم حکومت کے خلاف عوام کے پرامن مظاہرے جاری ہیں جبکہ حکومتی گماشتے مسلسل مظاہرین کو سرکوب کر رہے اور اپنے تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ عبد العزیز العبار کی شہادت کے ساتھ انقلاب کرامت بحرین کے شہداء کی تعداد ۱۲۳ ہو گئی ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲