اہل بیت(ع) نیوزایجنسی۔ابنا۔ فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق عراق و شام میں اسلامی حکومت سے موسوم دھشتگرد گروہ "داعش" کے عناصر نے آج عراق کے شہر موصل میں عراقی فوجیوں کی ایک گاڑی کے قریب کار بم دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں بارہ عراقی فوجی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ دھشتگردوں کی اس کاروائی کے بعد عراق کی فوج نے اپنے ایک آپریشن میں درجنوں دھشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ دوسری جانب دھشتگرد گروہ "داعش" نےعراق کے مغربی صوبے الانبار میں اپنی پے در پے ناکامیوں اور شکست کے بعد اب عراق کے شمالی علاقوں پر اپنی توجہ مرکوز کرلی ہے۔ ادھر عراقی حکومت نے بھی دھشتگردوں کو نابود کرنے کے لئے ملک کے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن شروع کررکھاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲