17 اپریل 2014 - 17:24
شام کے شہر الرقہ کے لوگوں کے بریدہ سر بجلی کی تاروں پر+18تصاویر

شام کے شہر الرقہ میں تکفیری دھشتگرد ٹولے داعش نے لوگوں کے سر قلم کر کے انہیں بجلی کی تاروں پر لٹکا دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق اور شام کی اسلامی حکومت’’داعش‘‘ نامی دھشتگرد تکفیری ٹولہ جب سے شام میں مصروف پیکار ہے تب سے وہ اس ملک میں وحشتناک اور بھیانک جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے تاہم حالیہ دنوں میں اس تکفیری اور درندہ صفت ٹولے نے شام کے شہر الرقہ میں عام لوگوں کے سر قلم کر کے انہیں بجلی کی تاروں پر لٹکا دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اس دھشتگرد ٹولے نے اس وجہ سے لوگوں کے سر قلم کئے کہ وہ اس گروہ کی حمایت نہیں کر رہے تھے۔ کہا جاتا ہے کہ ذبح کئے گئے لوگوں کے درمیان ایک سات سالہ بچہ بھی تھا۔

قابل ذکر ہے کہ شام کا شہر الرقہ تکفیریوں کا سب سے بڑا مرکز ہے اور اس شہر میں سب سے زیادہ لوگوں کا قتل عام ہوا ہے۔
اس شہر کے اکثر لوگوں نے تکفیریوں کے ڈر سے شہر کو چھوڑ دیا ہے اور جو باقی بچے ہیں وہ مسلسل ان کے مظالم کا نشانہ بن رہے ہیں۔

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز