اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لندن میں فلسطین کے حامی کارکنوں نے امریکی سفارت خانے کے سامنے مظاہرے کرکے واشنگٹن پر زور دیا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کو مالی امداد فراہم کرنا بند کرے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ امریکی ٹیکس دہندگان نادانستہ طور پر ہر سال اسرائیل کو چار سے چھہ ارب ڈالر فراہم کررہے ہیں۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ امریکی انتظامیہ نے اقوام متحدہ میں اسرائیل کے خلاف مختلف قراردادوں کا ویٹو کیا ہے جسے یہ واضح ہوجاتا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صیہونی منصوبوں کو واشنگٹن کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔
اسرائیل نے سال 1967 ء میں مشرقی القدس اور غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پر قبضہ کیا تھا جس کے بعد صیہونی حکومت نے ان علاقوں میں 120 یہودی بستیاں تعمیر کی ۔ جن میں پانچ لاکھ سے زائد یہودی رہ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ غزہ پٹی جس کی آبادی 17لاکھ کے قریب ہیں 2007ء سے صیہونی غاصب افواج کے محاصرے میں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲