17 اپریل 2014 - 12:57
صہیونی حکام پرمقدمہ چلانے کامطالبہ

فلسطینی انتظامیہ کے وزيراوقاف ومذہبی امور محمود الھباش نے صیہونی حکام پر عالمی عدالت میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

ابنا: محمود الھباش نے صہیونی ریاست کے ہاتھوں مقدس مقامات کو نذرآتش کئے جانے، بےگناہ افراد کے قتل عام، اور فلسطینی علاقوں بالخصوص بیت المقدس میں صہیونیوں کی تعمیر کا سلسلہ بڑھنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس طرح کے اقدامات سے خبردار کیا اور فلسطینیوں کی حمایت کی ضرورت پرتاکید کی۔

درایں اثناقبلہء اول مسجد اقصیٰ کو یہودی سیاحوں کے لیے کھولنے پر فلسطینی مسلمانوں اور صہیونی ریاست کے سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جن میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔

فلسطینی مسلمانوں کی جانب سے یھودی سیاحوں کو مسجد الاقصی میں داخل ہونے سے روکے جانے پر اسرائیلی پولیس اہلکاروں نے فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے دوران درجنوں فلسطینی زحمی ہوگئے ۔ آخری اطلاعات کے مطابق مسجد الاقصی میں کئی فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی ہے اورگرفتاری کے خوف سے باہر نہيں نکل رہے ہيں.

.......

/169