17 اپریل 2014 - 10:15
کیمیاوی ہتھیاروں کی منتقلی کا عمل 27 اپریل 2014 تک مکمل ہوجائے گا

کیمیاوی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کی تنظیم کے سیکریٹری جنرل نے تاکید کی ہے کہ شام سے کیمیاوی ہتھیاروں کی منتقلی کا عمل 27 اپریل 2014 تک مکمل ہوجائے گا۔

ابنا: روس کی آواز نامی نیوز سائٹ کے حوالے سے تسنیم نیوں کی رپورٹ کے مطابق کیمیاوی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کی تنظیم کے سیکریٹری جنرل "احمد اوزومجو" نے کہا ہے کہ شام کی حکومت نے اس بات کو تسلیم کرلیا ہے کہ 27 اپریل اس ملک سے کیمیاوی ہتھیاروں کی منتقلی کے لئے آخری مہلت ہے۔
"احمد اوزومجو" نے مزید کہا کہ شام کی حکومت نے کیمیاوی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کی تنظیم کے ساتھ اچھا تعاون کیا ہے اور شام کے کیمیاوی ہتھیاروں کے گوداموں میں کسی قسم کا غیر قانونی کا انجام نہیں دیا گیا ہے۔ کیمیاوی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کی تنظیم کے سیکریٹری جنرل نے روس کے وزیر خارجہ "سرگئی لاوروف" کے ساتھ ملاقات میں شام میں اس تنظیم کے مشن کی کاروائی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

....... 

/169

لیبلز