اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین میں آل خلیفہ کی حکومت نے آیت اللہ سیستانی کے نمائندے آیت اللہ حسن النجاتی کو ۴۸ گھنٹے کے دوران اس ملک سے نکلنے کی دھمکی دے دی ہے۔
بحرین کے ہیوم راٹس واچ کے شعبہ دینی آزادی کے عہدہ دار شیخ میثم سلمان نے بتایا ہے کہ آل خلیفہ کے گماشتوں نے جب آیت اللہ النجاتی کو گرفتار کیا تو انہیں ضرب و شتم کے ذریعے مورد اہانت قرار دیا۔
انہوں نے کہا: آل خلیفہ کے گماشتوں نے آیت اللہ سیستانی کے نمائندے کو بحرین چھوڑنے کے لیے ۴۸ گھنٹے کا ٹائم دے دیا ہے۔
سلمان نے مزید کہا: آیت اللہ النجاتی پر حملہ اور انہیں اپنے وطن سے نکالنا انسانی حقوق کی پامالی کی واضح مثال ہے۔
جمعیت الوفاق نے آل خلیفہ کی حکومت کے اس وحشیانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آیت اللہ سیستانی کے نمائندے بحرین میں عظیم شخصیت کے مالک ہیں اور ہم اس طرح کی دھمکیوں کی شدت سے مذمت کرتے ہیں۔
جمیعت الوفاق نے آل خلفیہ حکومت کے علمائے دین کے ساتھ اس طرح کے رویہ کو غیر انسانی رویہ قرار دیتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی جانا اور کہا: آل خلیفہ حکومت کسی بھی شہری کے شناختی کارڈ کو باطل کرنے کی اجازت نہیں رکھتی۔
الوفاق نے حکومت بحرین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آیت اللہ النجاتی اس ملک کے بزرگ علماء میں سے ہیں اور ان کی توہین ملک کے تمام شیعوں کی توہین ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲