16 اپریل 2014 - 10:57
 وزیر خارجہ کا دورۂ متحدہ عرب امارات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا دورۂ متحدہ عرب امارات اختتام پذیر ہوگيا۔

ابنا: ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے وزیر خارجہ بننے کے بعد یہ دوسری مرتبہ متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا۔ ایران کے وزیر خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے اپنے اس دورے میں اس ملک کے اپنے ہم منصب شیخ عبداللہ بن آل نہیان اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کے ساتھ ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے موضوعات نیز علاقائي اور عالمی مسائل پر تبادلۂ خیال کیا۔ انہوں نے ایران متحدہ عرب امارات مشترکہ اقتصادی کمیشن میں ایرانی وفد کی قیادت کی۔ مشترکہ اقتصادی کمیشن کا یہ اجلاس دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کی صدارت میں ہوا۔ اس سے قبل دونوں ملکوں کے کمیشن ماہرین کے درمیان مذاکرات ہوئے تھے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ کے دورۂ متحدہ عرب امارات میں انسداد منشیات، انسانوں کی اسمگلنگ اور منظم جرائم کا مقابلہ کئے جانے نیز ساحلی سرحدوں کے مسائل کا جائزہ لئے جانے پر تاکید کی گئ۔ دونوں ملکوں نے سیاسی و اقتصادی تعلقات میں فروغ لانے، سرمایہ کاری، کسٹمز اور بندرگاہوں کے امور، مواصلات، تحقیقات، کھیل، معیاری امور، پانی بجلی، ماحولیات، زراعت، انرجی کے متبادل ذرائع، تیل اور گيس، حفظان صحت، ٹرانسپورٹ، کونسلی امور، قانون اور انتظامی امور، تعلیم و سیاحت جیسے شعبوں میں تعاون کرنے پر اتفاق کیا۔ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے متحدہ عرب امارات کے نائب سربراہ شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کو اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے کی سرکاری دعوت بھی دی۔

.......

/169

لیبلز