ابنا: افغان حکام نے بتایا کہ خوست صوبے میں نیٹو کے طیارے نے نادر شاہ کوٹ ڈسٹرکٹ کے ایک گاوں میں میزائل فائر کیا۔ حملے میں ایک خاتون اور دو بچے جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ افغان صدر حامد کرزئی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
نیٹو کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے میں شہری ہلاکتوں کی اطلاعات ملی ہیں جن کی چھان بین کی جارہی ہے۔
.......
/169